ضمنی انتخاب میں کانگریس کی کامیابی یقینی: اتم کمار

تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمارریڈی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پالیر ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار سچریتا ریڈی کی کامیابی یقینی ہے اس انتخاب کے بعد ٹی آر ایس کا,زوال شروع ہوگا.

کھمم میں پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلاتے ہوے اتم کمارریڈی نے ٹی آر ایس پر وعدوں سے انحراف ہوجانے کا الزام عاید کیا.انھوں نے کہا کہ قبائلوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوے آج تک پورا نہیں کیا گیا.ایس سی,ایس ٹی طبقہ کے لئے سب پلان بنایا گیا.لیکن بجٹ میں مختص رقم کا 50 فیصد حصہ خرچ نہیں کیا جارہا ہے 

تلنگانہ پی سی سی کے صدر نے کہا کہ قبائلی خاندان کو تین ایکر اراضی دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا.