50 سالہ خاتون کو ہوگیا داماد سے پیار۔ ناجائز تعلقات کیلئے کروادیا شوہرکا قتل

چتور: داماد سے ناجائز تعلقات میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے 50 سالہ خاتون نے اپنے شوہرکا قتل کروادیا۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں پیش آیا۔ موضع رنگیا چیرو کی ایس ٹی کالونی سے تعلق رکھنے والے ناگا راجو اورمنجولہ کو ایک 26 سالہ بیٹی ہے جس کا نام رانی بتایا گیا ہے۔ اس دوران منجولہ کے ناجائز تعلقات اپنے داماد سبرامنیم سے قائم ہوگئے۔ وہ اکثراپنی بیٹی کے گھرآکررہا کرتی تھی۔ وہ تین دن سے بیٹی کے گھرہی تھی جب کہ اس کا شوہروہاں پہنچ گیا اووہ منجولہ کو ساتھ چلنے کیلئے دباو ڈال رہا تھا جس پراس نے اپنے شوہرکوہی راستہ سے ہٹا دینے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبہ کے مطابق سبرامنیم نے اپنے سسر کو خوب شراب پلائی اورلاٹھیوں پتھروں سے حملہ کرکے اس کا قتل کرنے کے بعد نعش کو اپنی کے کنٹہ میں پھین کر فرارہوگیا۔ پولیس نے شک کی بنا پرساس اورداماد کو حراست میں لے کرپوچھ تاچھ کی تو انھوں نے اقبال جرم کرلیا۔