تلنگانہ

تلنگانہ میں چیف منسٹر کے امیدوار کے انتخاب کے سلسلہ میں ملکارجن کھرگے کا اہم بیان

نئی دہلی _ کل ہند کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے امیدوار کے انتخاب کے سلسلے میں جاری تجسس کے درمیان ایک اہم بیان دیا ہے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ تلنگانہ میں چیف منسٹر کے امیدوار کا انتخاب آج شام تک کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہ کابینہ کے امکانی امیدواروں کے ناموں کو بھی قطعیت دے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تلنگانہ کانگریس کی سرگرمیاں دہلی منتقل ہوگئی ہیں حیدرآباد میں پیر کو منعقدہ سی ایل پی میٹنگ میں چیف منسٹر کے امیدوار کے انتخاب میں ارکان کے درمیان اختلاف رائے پائے جانے کے بعد چیف منسٹر کے امیدوار کے انتخاب کا فیصلہ صدر ملیکارجن کھرگے کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ کانگریس کی ہائی کمان ریونت ریڈی کو چیف منسٹر بنانے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم آج شام تک کانگریس کی جانب سے قطعی فیصلہ لے لیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button