جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند”آؤ پیغام ِنبی ﷺعام کریں“ سیرت مہم کے تحت بیدر میں سرگرمیاں

بیدر: نبی کریم ﷺ کی تعلیمات رہتی دنیا تک کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ زندگی کے ہر گوشہ میں آپﷺ کی تعلیمات رحمت ہی رحمت ہیں۔سماجی مساوات اور انصاف کا قیام، خواتین کے مقام و مرتبہ کی بلندی، مذہبی رواداری، ماحولیاتی تحفظ وغیرہ میں آپﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے اور بندگان خدا کو ان سے واقف کرنے کی غرض سے جماعت اسلامی ہند کرناٹک ریاست گیر مہم 30 / ستمبر تا 9 / اکتوبر 2022 ء منارہی ہے۔

اس مہم کے تحت شہر بیدر میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات اس طرح ہے۔ 2 / اکتوبر کو صبح 11 بجے ممتاز فنکشن ہال بیدر پر ایک اجتماع عام ’آؤ پیغام نبی ﷺعام کریں‘ مرد وخواتین کے لیے منعقد ہوگا۔۔8 / اکتوبر کو گورنمنٹ بریمس ہاسپٹل میں مریضوں کی عیادت کی جائے گی اور ان کے لیے فروٹ و دیگر اشیاء کی جائیں گےHRS (ہیومنیٹیرین ریلیف سوسائٹی، بیدر) کے تعاون سے تقسیم کیے جائیں گے۔ 9 / اکتوبر 2022کو شام 6:45 شری پٹا دیورو رنگ مندر پر ایک سمپوزیم بعنوان ’پروادی محمد ﷺ رنواریونا‘ Lets know prophet Mohammed (PBUH) منعقد کیا جا رہا ہے جس میں عوام الناس مرد و خواتین کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

جس میں محترم جناب محمد کنّی صاحب رکن شوریٰ JIH حلقہ کرناٹکا و ذمہ دار شانتی پرکاشنا منگلور۔ سن مارگہ ہفتہ واری کنڑا منگلورمہمان مقرر کی حیثیت سے خطاب فرمائیں گے۔16 / اکتوبر 2022 ء کو ہمہ لسانی و بین ریاستی نعتیہ مشاعرہ صبح 11 بجے،نظام فنکشن ہال بیدر پر منعقد ہوگا۔اور دیگر سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بیدر سید عبد الستار صاحب عامۃ المسلمین و عوا م الناس سے خواہش کی ہے کہ ان پروگراموں سے بھر پور استفادہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button