نیشنل

جگتیال حادثہ: بس میں 101 مسافرین تھے سوار

جگتیال 12ستمبر(اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں منگل کے دن پیش آئے دلخراش سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61 ہوگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب کونڈا گٹو گھاٹ روڈ پر ٹی ایس آرٹی سی کی ایک بس گڑھے میں جاگری۔ ابتداء میں یہ اندیشہ قائم کئے جارہے تھے کہ بس میں 88 مسافر سوار تھے لیکن اس بات کا انکشاف ہوا کہ بس میں جملہ 101 مسافرین سوار تھے جن میں سے 57 کی کل ہی موت ہوگئی تھی جبکہ دیگر4 آج جانبرنہ ہوسکے۔ مزید 40 زخمی مختلف ہاسپٹلس میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button