جرائم و حادثات

بھینسہ پھولے نگر میں پولیس کا کارڈن سرچ آپریشن۔ 92 بائکس اور 2 کار ضبط

بھینسہ ( نامہ نگار محمد مشرف ) بھینسہ شہر کے پھولے نگر میں کل محکمہ پولیس کی جانب سے صبح کی اولین ساعتوں میں کمیونٹی رابطہ کے تحت پولیس کا کارڈن سرچ آپریش کیاگیا۔ اس دوران مناسب دستاویز نہ ہونے پر (92) ٹو وہیلرس 2 کار ضبط کرلئےگئے۔ بعد ازاں اس پروگرام سے بھینسہ ٹاون سرکل انسپیکر ایل سرینو نے میڈیا کے زریعہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرمل ضلع ایس پی سی ایچ پروین کمار اور اے ایس پی کانتی لال سبھاش پاٹل کی ہدایت پر بھینسہ کے پھولے میں ایک کمیونٹی رابطہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

 

اس موقع پر عوام کے گھر گھر پہنچ کر ان کے گاڑیوں کے مکمل دستاویزات جسمیں رجسٹریشن سرٹیفیکٹ ۔ گاڑی کے انسورنس پیپر نمبر پلیٹ وغیرہ کی جانچ کی گئی۔ جس کے تحت بغیر دستاویزات کے (92) ٹو وہیلر گاڑیاں اور اور فور وہیلر 2 کو ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکلوں کو چلاتے وقت روڈ سیفٹی اصولوں پر عمل کرنا چاہئے بغیر ہیلمٹ کے ٹو ہیلرس گاڑیاں نہ چلائیں۔ کیونکہ اکثر تیز رفتار گاڑیاں چلانے کی وجہہ سے ہمارے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی بھی اموات واقع ہو رہی ہے اور آج کل ہم خود دن بہ دن ہور ہیے حادثات دیکھ رہے ہیں ۔ اس لیے ان حادثات سے اپنے ساتھ دوسروں کی جانوں کی حفاظت کے لیے ٹو ہیلرس چلاتے وقت ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ انسورنس رکھنے کوکہا۔ کیونکہ کوئی نا گہانی واقعہ در پیش آتا ہے تو اس صورت میں ہمارے لیے یہ انسورنس مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لہذا اس موقع پر انہوں نے تمام ہی عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کو اپنے نام پر موجود نہیں ہے تو خود اپنے نام رجسٹریشن کروانے کو کہا اور مکمل دستاویزات کے ساتھ ہی گاڑیاں چلانے کو کہا اور نابالغ بچوں کو گاڑیاں چلانے کے لئے نہ دینے کو کہا۔

 

مزید اس موقع پر انہوں نے عوام میں سائبر کرائم کے متعلق شعور بیدار کرتے ہوئے سائبر کرائم دھوکوں سے خود کو کو چوکنا ر کھنے کو کہا۔ اور اپنے بنک کے تفصیلات OTP نمبر ز اجنبیوں کو نہ بتانے اور موبائل اسکرینوں پر دکھائے گئے کسی بھی آن لائن لنک کو اوپن نہ کرنے کو کہا اس پروگرام میں شوا ,مہیش ،رمیش ،صادق , گنگادھر , کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button