راہل گاندھی کو جان سے ماردینے کی دھمکی

کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی۔ پڈی چیرو میں واقع کانگریش پارٹی کے دفتر کو ایک دھکمی بھرا ای میل کیا گیا۔

 کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین احمد پٹیل، آنند شرما اور دوسروں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ راہل گاندھی کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی منگل کو پڈی چیری میں انتخابی مہم میں حصہ لینے والے ہیں۔

ایسے وقت میں اس طرح کے پیام سے سنسنی کی لہردوڑ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ ای میل تمل زبان میں لکھا ہوا ہے۔