تلگو فلم اداکار پاون کلیان کا بیٹا زخمی

تلگو فلم اداکار پاون کلیان کا کم عمر بیٹا سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا۔ اداکار کا لڑکا اکیرانندن سائیکل چلارہا تھا کہ اچانک گرپڑا۔ اسے اس کی ماں رینو دیسائی نے اسپتال منتقل کیا۔ لڑکے کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا اور اس کے چہرے پر بھی چوٹ آئی۔ دیسائی نے اپنے ٹویٹر پیام میں کہا کہ ڈاکٹرس اور اسپتال کے عملہ نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور علاج میں دیری کی۔ واضح رہے کہ پاون کلیان سے الگ ہوکر رینو دیسائی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ رہتی ہیں۔ انھوں نے پیر کے دن دیئے گئے ٹویٹر پیام میں حادثہ اورڈاکٹرس کی لاپرواہی کا زکر کیا لیکن یہ نہیں لکھاکہ وہ اسپتال کونسا تھا اور کس شہر میں یہ حادثہ ہوا۔