تلنگانہ

تلنگانہ گروپ 1 نوٹیفکیشن منسوخ

حیدرآباد: تیلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن نے گروپ ون نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اپریل سال 2022 میں گروپ ون نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا

 

اس سلسلے میں آج ٹی ایس پی ایس سی سکریٹری نوین نکولاس نے احکامات جاری کیے۔ گروپ ون کی 503 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اپریل 2022 میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ ٹی ایس پی ایس سی کی جانب سے دو مرتبہ امتحانات منعقد کیے گئے اور مختلف وجوہات کی بنا پر یہ امتحانات منسوخ ہو گئے۔

 

ایک مرتبہ پیپر لیک کی وجہ سے امتحان منسوخ کیا گیا دوسری مرتبہ قواعد پر عدم عمل آوری کی بنا پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے امتحان کو منسوخ کر دیا تھا۔ تازہ طور پر ٹی ایس پی ایس سی نے اس نوٹیفکیشن کو ہی منسوخ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button