جرائم و حادثات

مالک کے مکان سے 81 تولہ سونے کے زیورات کی چوری، حیدرآباد میں گھریلوملازمہ گرفتار

حیدرآباد: مکان مالک کے 81 تولہ وزنی سونے کے زیورات کی چوری کرنے والی خاتون اس کے شوہراورماں کو نارائن گوڑہ پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ان کے پاس سے مسروقہ زیورضبط کرلئے گئے۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ ورون دوشی نامی شخص اولڈ ایم ایل ایز کوارٹرس کے پاس رہتا ہے۔ چند دن قبل اس کی والدہ کی جانب سے چھپا کررکھے گئے زیورات کا سرقہ کرلیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اورمکمل تحقیقات کے بعد اس گھرمیں کام کرنے والی خاتون سنیتا اس کے شوہرسریش اورسنیتا کی ماں شوبھا کرگرفتارکرلیا گیا۔ دراصل سنیتا نے موقع دیکھ کرچوری کرنے کا اپنے شوہر اورماں کے ساتھ ملکرمنصوبہ بنایا تھا۔ چوری کی واردات انجام دینے کے بعد وہ کسی کو شک نہ ہو اس لئے مکان میں پہلے جیسے ہی کام کررہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button