کتے کو جان سے ماردینے پر مقدمہ درج

حیدرآباد میں پولیس نے کتے کو جان سے ماردینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حیات نگر علاقہ میں دو افراد نے ایک گلی کے کتے کو ماردیا تھا ۔ جانوروں کا تحفظ کرنے والی ایک تنظیم نے  حیات نگرپولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر اس کی شکایت کی۔ پولیس نے کتے کا پوسٹ مارٹم کرکے اسے مارنے والوں کے خلاف کیس درج کرلیا۔