تلنگانہ

کورٹلہ میں جھونپڑیوں کو برخاست کرنے ریونیو اور پولیس کی کارروائی کے خلاف خواتین کا شدید احتجاج

جگتیال _ 29 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ میں آج اس وقت شدید  کشیدگی پیدا ہوگئی جب محکمہ ریونیو کے عہدیداروں  نے پولیس کی مدد سے سنگم روڈ پر  سرکاری اراضی میں غریبوں کی جھونپڑیوں کو  برخاست کردیا۔ لیکن وہاں جھونپڑیاں ڈال کر رہنے والی خواتین اس جگہ کو ان کے لیے مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ۔

 

سی پی ایم کی قیادت میں خواتین 46 دنوں سے جھونپڑیاں لگا کر احتجاج کر رہی ہیں۔ آج صبح پولس کی مدد سے ریونیو عملے نے جے سی بی سے سی پی ایم کے جھنڈے اور جھونپڑیوں کو ہٹا دیا۔

 

جھونپڑیوں کو ہٹانے کے خلاف خواتین نے سی پی ایم کی قیادت میں آر ڈی او آفس جا کر احتجاج کیا۔ بڑی تعداد میں آر ڈی او آفس جانے والی خواتین اور سی پی ایم لیڈروں کو پولس نے روک دیا۔ جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے اور پولیس اور خواتین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس خواتین کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button