جنرل نیوز

دس فیصد EWS تحفظات کےکون اہل ۔۔؟ 

میدک 20دسمبر(اردو لیکس نیوز)(ابو فیضان میدک) دس فیصد EWS تحفظات کےکون اہل ۔۔؟ اس کی تفصیلات کو محمد اصغر حسین نے ریاست کے اقلیتوں کی رہنمائی کے لئے پیش کیا ہے

 

آئیٹا تلنگانہ کے ریاستی سکریٹری محمد اصغر حسین نے بتایا کہ EWS تحفظات کےضمن میں حکومت تلنگانہ نے جی. او. ایم. ایس. نمبر. 65 بتاریخ 2021-03-19 جاری کیا ہے اسکے مطابق حسب ذیل شرائط مکمل کرنے والے تلنگانہ کے ایسے نوجوان جو ریاستی حکومت کے SC, ST, BC تحفظات اور مرکزی حکومت کے SC, ST, OBC تحفظات کے زمرے میں نہ آتے ہوں اس EWS تحفظات کے اہل ہیں جسکے اہم شرائط   ہیں ….

 

1. خاندان کی سالانہ آمدنی ( سارے ذرائعوں سے ) آٹھ ( 8 ) لاکھ سے کم ہو ۔ ( انکم سرٹیفکٹ منسلک کرنا )

 

2. پانچ ( 5 ) ایکر سے کم زرعی زمین رکھتا ہو ۔

 

3. ایک ہزار ( 1000 ) مربع فٹ سے چھوٹا رہائیشی فلاٹ ( Flat ) رکھتا ہو ۔

 

4. منسپالیٹی علاقہ میں سو ( 100 ) گز سے کم رہائیشی پلاٹ ( Plot ) رکھتا ہو ۔

 

5. غیر منسپالیٹی علاقہ میں دو سو ( 200 ) گز سےکم رہائیشی پلاٹ ( Plot ) رکھتا ہو ۔

 

سکریٹری نے امت کے ایسے نوجوان جو، ان شرائط کے تحت آتے ہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دس ( %10 ) فیصد EWS تحفظات ( تعلیم و سرکاری نوکریوں میں ) کی سہولت سے فائدہ اٹھاکر آنے والے نوٹیفکیشنس میں اندراج کرائیں، محنت ولگن سے تیاری کریں، ریاستی و مرکزی عملے کا حصہ بنیں اور قوم و ملت کی خدمت کا موقع پائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے انھوں نے آئیٹا تلنگانہ کے ویب سائٹ کا ملاحظہ کرنے کی گذارش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button