تلنگانہ

عادل آباد میں عام آدمی پارٹی ‌‌‌‌‌‌‌کی رکنیت سازی مہم

عادل آباد 29 ستمبر/  عادل آباد میں اردو بھون کے روبرو عام آدمی پارٹی کی سید شاہ راشد الحق تلنگانہ اسٹیٹ ضلع عادل آباد جوائنٹ سکریٹری عام آدمی پارٹی کی نگرانی میں سہ روزہ رکنیت سازی مہم زوروں سے جاری ہے۔ ملک میں جاری کرپشن دھاندلیوں کے خلاف عام آدمی پارٹی کی جانب سے روبعمل میں لائے ہوئے مشن میں پوری طرح متحرک ہیں۔ جسکی وجہ سے عام آدمی پارٹی میں افرادی قوت میں اضافہ کیلئے خصوصی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے دوران جوائینٹ سیکریٹری عام آدمی پارٹی سید راشد الحق نے کیا۔ انہوں نے کہا کی اس ممبر سازی کا آغاز 26 ستمبر سے ہوا جوکہ ابتک جاری ہے۔ اس ممبر شپ مہم میں ابتک تقریباً 700 افراد نے شمولیت اختیار کی۔ گذشتہ کل راشدالحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وارڈ نمبر 31/30 خورشید نگر کا دورہ بھی کیا اور عوام سے ملاقات بھی کی اس موقع پر خورشید نگر کے 50 افراد نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی راشد الحق نے سبھی کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ اس مہم میں عادل آباد کے آٹوڈرائیورس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ راشد الحق نے آٹوس پر بھی عام آدمی پارٹی رکنیت سازی مہم کے اسٹیکرس چسپاں کئے۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ ملک کو کرپشن اور دھاندلیوں سے نکالنے کیلئے عام آدمی پارٹی کے مشن میں  ممبر شپ کے ذریعہ شامل ہوجائیں۔ تاکہ ملک میں دھاندلیاں اور بے قاعدگیوں کا ازالہ کیا جاسکے یہ ملک عام آدمی کا ہے اسلئے حکومت بھی عام آدمی کی ہونی چاہیئے۔ اس موقع پر راشد الحق کے علاوہ ٹی ستیم؛ بی مدھوکر؛ابوطلحہ؛ خالد یافعی؛ عمران؛ عاصم؛ اکبر علی؛ اور دیگر نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button