نیشنل

رشوت طلب کرنے پر ایک سرپنچ ، نوٹوں کا ہار پہن کر سرکاری دفتر پہنچ گیا اس کے بعد کیا ہوا ، یہ ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ 3 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) گلے میں کرنسی نوٹوں کا ہار پہنا ہوا یہ شخص مہاراشٹر کے ایک گاؤں کا سرپنچ ہے جو کرنسی نوٹوں کے ہار  سے نوٹ توڑ کر ہوا میں اڑا رہا ہے۔ وہ یہ اس لیے نہیں کر رہا کہ اس کے پاس پیسے زیادہ ہیں ۔

اس نے یہ حرکت ایک عہدیدار کی جانب سے کسانوں کو زرعی کنویں کی کھدائی کے کام کو شروع کرنے  کے لیے رشوت کا مطالبہ کرنے پر  اس نے شدید غصے میں یہ احتجاج کیا۔

وہ شمبھاجی نگر ضلع کے  گوورائی پیاگ  گرام سرپنچ  منگیش سبادے ہیں۔ اس گاؤں کے لیے 20 زرعی کنویں منظور کیے گئے ہیں۔ ہر کنویں کے لیے 4 لاکھ روپے دئے گے ۔ منگیش نے بی ڈی او (بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر) جیوتی کاوادیوی سے کئی بار درخواست کی کہ وہ اپنا کام شروع کریں۔ اس نے ہر ایک کنویں کی کھدائی کے لیے 48 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ جس پر سرپنچ نے کہا کہ تمام کسان غریب ہیں اور وہ رقم نہیں دے سکتے لیکن بی ڈی او نے کوئی  رحم نہیں کیا. اس سے برہم ہو کر سرپنچ نے  اپنے گلے میں 100 اور 500 روپے کے نوٹوں کے ساتھ 2 لاکھ روپے کا ہار پہن کر بی ڈی او کے دفتر پہنچ کیا

 

دفتر کے سامنے نوٹوں کو ہوا میں اڑانا شروع کیا ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور ریاستی حکومت نے اسے سنجیدگی سے نوٹ لیا ۔ وزیر گریش مہاجن نے اتوار کو بی ڈی او کو معطل کرتے ہوئے جانچ کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button