آندھراپردیش سکریٹریٹ کی تعمیر کےدوران حادثہ ایک مزدور ہلاک

ریاست آندھراپردیش میں عارضی سکریٹریٹ کی تعمیر کے کام کے دوران ویلگا پوڑی کے مقام پرایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ دیونیدر نامی جھارکھنڈ کا مزدور دوسرے مزدوروں کے ساتھ کام کررہا تھا کہ حادثاتی طورپر کانکریٹ کی مشین میں گرنے سے اس کی موت ہوگئی جس کے بعد ساتھی مزدور برہم ہوگئے اور احتجاج پر اتر آءے انھوں نے لااش کو منتقل کرنے کے لئے پہنچنے والی ایمبولیند کو آگ لگادی اور ایل اینڈ ٹی کے دفتر پر بھی حملہ کیا۔ حالات کی سنگین نوعیت کو دیکھنتے ہوئے پولیس کو بھاری فوس وہاں تعینات کردی گئی۔