اتراکھنڈ اسمبلی میں راوت حکومت کی اعتماد کی ووٹنگ

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کی اسمبلی میں منگل کے دن معزول چیف منسٹر ہریش راوت کی عددی طاقت کے لئے ووٹنگ کروائی گئی.سپریم کورٹ کی نگرانی میں 11 بجے دن سے دوپہر ایک بجے کے دوران ہریش راوت حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا.ووٹوں کی گنتی اور نتایج کا اعلان چہارشنبہ کے دن سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا جاے گا.

70 رکنی اتراکھنڈ اسمبلی میں کانگریس کے 9 ارکان کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا.61 ارکان کی ووٹنگ میں راوت کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے 31 ارکان کی تائید ضروری ہے فی الوقت کانگریس کے پاس 27 ارکان ہیں اس نے بی ایس پی اور دیگر جماعتوں کی تائید حاصل کی ہے ووٹنگ کے بعد معزول چیف منسٹر نے کہا کہ انہیں 34 ووٹ حاصل ہوں گے.