کریم نگر میں جعلی سرٹیفکٹس کا ریاکٹ بے نقاب

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں معذورین کے جعلی سرٹیفکٹ کا ریاکٹ بے نقاب ہوا ہے پولیس نے اس سلسلہ میں 163 جعلی سرٹیفکٹس کو ضبط کرتے ہوے تین افراد کو حراست میں لے لیا.ڈی آر ڈی اے کی پراجکٹ ڈایر کٹر کی شکایت پر ضلع پولیس نے انکوائری کرتے ہوے ضلع کے کیشو پٹنم میں ایک کمپیوٹر سنٹر پر دھاوہ کیا اور جعلی ہینڈی کیاپ سرٹیفکٹس تیار کرنے والے رمیش,سدھیر اور اجے کو گرفتار کرلیا.انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ جعلی سرٹیفکٹ تیار کرتے ہوے ضرورت مندوں کو بھاری رقم ادا کرنے پر دیتے تھے