بھینسہ میں پانچ افراد کے قتل کی وحشیانہ واردات

ریاست تلنگانہ ضلع عادل آباد کے بھینسہ میں پانچ افراد کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاجر پیشہ نعمت خان، یوسف خان کا آج ان کی دکان میں مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا حملہ آوروں نے بیچ بچاو پر شیخ انور اور عبدل جبار پر بھی حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ اس واردات کے بعد حملہ آورزین العابدین گلی پہنچے اور انھوں نے وہاں وحیدہ بیگم، اکرم بی اور 15 سالہ لڑکی عائشہ پر بھی مہلک ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملہ میں اکرم بی اور وحیدہ بیگم برسرموقع ہلاک ہوگئیں، عائشہ اسپتال منتقل کرنے کے دوران جانبر نہ ہوسکی ۔ خاندانی دشمنی کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے اعلی افسران بھینسہ پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی گرفتار کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ مزید تحقیات جاری ہے۔