وزیراعظم مودی سے چیف منسٹر تلنگانہ کی ملاقات

وزیراعظم نریندرمودی سے تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ملاقات کرتے ہوے ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مالی امداد کی درخواست کی.تقریباَ دو گھنٹہ تک چیف منسٹر نے وزیراعظم کو ریاست کی تازہ صورت حال, آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر, فلاحی اسکیمات کی عمل آواری اور دیگر مسایل سے واقف کروایا.

کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے مسلسل دو سال سے ریاست کو خشک سالی کا سامنا ہے گزشتہ سال معمول کی بارش سے 14 فیصد کم بارش ریکارڈ ہوئی.ریاست کے 231 منڈلوں کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا.اس سلسلہ میں مرکز سے 3069 کروڑ روپیوں کے امداد کی درخواست کی گئی.لیکن اب تک 721 کروڑ روپیے کی رقم مرکز نے جاری کی.انھوں نے کہا کہ 35.89 لاکھ معمرین,بیواوں اور معذورین میں 1500 اور 1000 روپیے وظیفہ دیا جارہا ہے جس پر سالانہ 4800 کروڑ روپیے خرچ ہورہے ہیں مرکز کی جانب سے وظایف کے لئے 253 کروڑ روہیے دئے جارہے ہیں

چیف منسٹر نے کہا کہ ایس سی,ایس ٹی, بی سی اور میناریٹی کے 14 لاکھ بچوں کو 2800 کروڑ کے اسکالر شپس دئے جارہے ہیں.