جرائم و حادثات

تلنگانہ سی آئی ڈی ڈائرکٹر جنرل کی گاڑی کو حادثہ۔ بیوی ہلاک پولیس عہدیدار زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ڈائرکٹر جنرل گووند سنگھ کی اہلیہ کی موت ہوگئی جبکہ گووند سنگھ سمیت تین دیگر افراد پیر کو راجستھان کے جیسلمیر میں ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔

سی آئی ڈی کے سینئر عہدیدار اپنی بیوی شیلا اور دو دیگر کے ساتھ رات تقریباً 2.25 بجے تنوت ماتا مندر کا دورہ کرنے کے بعد رام گڑھ جا رہے تھے کہ تانوٹ ماتا مندر اور رام گڑھ کے درمیان سڑک پر گاڑی الٹ گئی۔

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے عملے نے زخمیوں کو رام گڑھ کے قریبی کمیونٹی ہیلتھ کیئر (سی ایچ سی) میں منتقل کیا ڈاکٹروں نے گووند سنگھ کی بیوی کو مردہ قرار دیا جبکہ گووند سنگھ زخمی ہوئے لیکن ان کی صحت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔

ڈی جی (سی آئی ڈی) کی صحت کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان کا ڈرائیور وجیندر بھی ایک اور شخص کے ساتھ اس حادثے میں زخمی ہوا ہے۔ کار میں کل چار افراد سوار تھے۔ گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button