جرائم و حادثات

تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں آر ٹی سی بس الٹ گئی

حیدرآباد _ 5 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں آر ٹی سی بس الٹ گئی۔  اس حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ یہ افسوسناک واقعہ پیر کو عادل آباد ضلع کے تلامڈگو منڈل کے  چرلاپلی گاوں کے قریب  پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق جھاری پونا گوڈا سے چرلاپلی کی طرف جانے والی بس بے قابو ہو کر چرلاپلی کے قریب سڑک کے کنارے  الٹ گئی۔
حادثے میں ڈرائیور، کنڈکٹر اور چار مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button