تلنگانہ

عادل آباد میں مرکزی پولس فورس کا فلیگ مارچ – امن و امان کی برقراری و عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو استوار کرنا پولس کی ذمہ داری – ڈی ایس پی نرسمہا ریڈی کا بیان

عادل آباد 28/اکتوبر (اردولیکس) عادل آباد میں امن و ضبط کی برقراری کیلئے شہر کے مختلف محلہ جات میں فلیگ مارچ  پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا؛ ڈی ایس پی نرسمہا ریڈی نے کہا کہ امن و امان کی برقراری اور عوام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو استوار کرنے کہ علاوہ امن و امان کے تعلق سے عوام کو بھروسہ دلانے کی غرض سے فلیگ مارچ کا انعقاد عمل میں لایا گیا؛

 

امن و امان کی برقراری کیلئےمرکزی پولس فورس آر اے ایف اور بی ایس ایف کی بکٹس طلب کی گئی ہیں۔مذکورہ بکٹس کے فلیگ مارچ کا ڈی ایس پی نے 2 ٹاؤن پولس اسٹیشن سے آغاز کیا۔فلیگ مارچ مہالکشمی واڑہ جئے جوان نگر بھاگیانگر ٹاٹی گوڑہ اندرا نگر مارکیٹ یارڈ سے ہوتے ہوئے خورشید نگر پر اختتام پذیر ہوا؛ اس موقع پر آر ایے ایف کمانڈنٹ این وی ریڈی؛انسپکٹرس سنتوش کمار؛مرلی دھر داس؛رام بائی؛ناگاراجو؛پردیپ؛سریش سوامی؛اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button