تلنگانہ میں پولیس کانسٹبلز کے نتائج جاری

تلنگانہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس انوراگ شرما نے آج حیدرآباد میں پولیس کانسٹبلز کی جائیدادوں پر بھرتی کے لئے ہوئے پریلیمنری امتحان کے نتائج جاری کر دئیے۔ 4٫93٫197 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی جن میں سے 1٫92٫588 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کھمم کا نتیجہ 47 فیصد رہا۔