پارک کی ہوئی کار پیچھے آگئی لڑکی ہلاک

حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں چہارشنبہ کی صبح ہوئے سڑک حادثہ میں ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔ امبیکا نامی لڑکی ایک خانگی فرم میں کام کرتے ہوئے کملا پوری کے لیڈیز ہاسٹل میں رہتی ہے ۔ آج وہ پیدل اپنے آفس پیدل جارہی تھی سڑک پر کسی نے کار پارک کی تھی اچانک کار پیچھے آنے لگی جس کی زد میں لڑکی کی موت ہوگئی۔