تلنگانہ کو پانی چھوڑنے پر کرناٹک کے چیف منسٹر سے اتم کمار کا اظہار تشکر

تلنگانہ کانگریس کمیٹی نے کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا سے اظہارتشکر کیا ہے جنھوں نے کانگریس لیڈرس کی نمایندگی پر ناراین پور ڈیم سے جورالہ ڈیم کو ایک ٹی ایم سی پانی کو چھوڑا ہے گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے تلنگانہ پی سی سی کے صدد اتم کمارریڈی نے کہا کہ منگل کے دن بنگلور میں تلنگانہ کانگریس لیڈرس نے کرناٹک کے چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی اور ضلع محبوب نگر میں پینے کے پانی کے لئے ناراین پور ڈیم سے پانی چھوڑنے کی درخواست کی.جس پر چیف منسٹر کرناٹک نے دوسرے ہی دن پانی چھوڑ دیا.

اتم کمارریڈی نے کہا کہ سدارامیانے آر ڈی ایس کے کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دینے بھی تیقن دیا ہے ٹی آر ایس ِحکومت آر,ڈی ایس کاموں کے لئے دو سال سے ایک روپیہ بھی جاری نہیں کی.جبکہ کانگریس دور میں رایلسیما کے تلگودیشم لیڈرس کی شدید مخالفت کے باوجود آر ڈی ایس کے کاموں کے لئے 92 کروڑ روپیے جاری کئے تھے.کانگریس لیڈد نے کہا کہ ٹی آر ایس اقتدار میں آنے کے بعد ایک بھی پراجکٹ شروع نہیں ہوا.صرف پراجکٹ کی منظوری دیتے ہوے کمیشن حاصل کئے جارہے ہیں

اتم کمار نے ریاست کو مقروض بنانے کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عاید کیا.انھوں نے کہا کہ 40 ہزار کروڑ روپیے کے قرض حاصل کرنے کی ریاستی حکومت کوشیش کررہی ہے جس سے عوام پر بوجھ عاید ہوگا.