تلنگانہ

نرمل ضلع میں حادثہ۔ ایم بی بی ایس کا طالب علم ہلاک ساتھی زخمی

نرمل 11 نومبر/ ضلع نرمل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ آج صبح مامڑا منڈل کے بورگو پلی کے پاس اس وقت پیش آیا جب ایم بی بی ایس کے طالب علم ومشی کرشنا اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے۔ ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ گر پڑے۔ حادثہ میں ومشی کرشنا ہلاک اور ان کا دوست سمنت زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button