جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہر میں برقعہ پوش طالبہ کے اغوا کی کوشش۔ آٹو ڈرائیور نے نابالغ کے چہرے پر اسپرے چھڑک دیا

حیدرآباد: حیدرآبادکی بنڈلہ گوڑہ پولیس اس آٹو ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے جس نے کم عمر طالبہ کے اغوا کی کوشش کی تھی۔ ‌ تفصیلات کے مطابق پرانے شہر کے علاقے ایرا کنٹہ سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔

 

کل رات وہ روز کی طرح ٹیوشن سے بذریعہ آٹو اپنے گھر واپس ہونے کے لیے چندرائن گٹہ میں آٹو میں سوار ہوئی، راستے میں آٹو ڈرائیور نے آٹو کا رخ موڑ دیا اور لڑکی کے چہرے پر اسپرے چھڑک کر اس کے اغوا کی کوشش کی

 

لڑکی نے برقعہ پہنا ہوا تھا اور فیس پیس لگایا ہوا تھا جس کی وجہہ سے اسپرے کا اتنا اثر نہیں ہوا تا ہم لڑکی نے شور مچایا اور چلتے آٹو سے کود پڑی۔ گھر پہنچ کر اس نے اپنے ارکان خاندان کو تفصیلات سے واقف کروایا، وہ بنڈلہ گوڑہ پولیس سے رجوع ہوئے۔

 

پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے اور مقام واقعہ کا معائنہ کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تاکہ اغوا کنندہ کا پتہ چلایا جا سکے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button