حیدرآباد کے پرانا شہرمیں پولیس کی تلاشی مہم

حیدرآباد کی ساوتھ زون پولیس نے آج صبح بعض علاقوں میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔ پرانا شہر کے فلک نما میں ڈی سی پی ساوتھ زون ستیہ نارائینا کی قیادت میں محاصرہ کرکے چلائی گئی اس مہم میں 300 ملازمین پولیس شامل تھے۔ پولیس نے 60 گاڑیاں ضبط کرلیں جن میں تین کاریں، تین آٹو کے علاوہ ایک بورویل لاری اور اسکول بس بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان گاڑیوں کے مناسب دستاویزات نہیں تھے اسی لئے انھیں ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس نے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور دو تلواریں بھی ضبط کرلی گئیں۔