تلنگانہ میں ایک ہزار نرسوں کی جائیدادوں پر بھرتی

تلنگانہ میں ایک ہزار نرسوں کی جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ یہ بات ریاست کے وزیر صحت لکشماریڈی نے بتائی۔ انھوں نے حیدرآباد کے گاندھی میڈیکل کالج میں منعقدہ نرس ڈے کے موقع پر یہ بات کہی۔ وزیر صحت نے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے ساتھ ملکر اسی تقریب میں شرکت کی۔ لکشماریڈی نے نرسوں کی خدمات کی ستائیش کرتے ہوئے کہا کہ طبی خدمات کے مقابل نرسوں کی خمات عظیم ہے۔