دنیا بھر میں آج “عالمی یوم نرس” کا اہتمام

دنیا بھر میں آج  “عالمی یوم نرس”  منایا جارہا ہے۔ اس موقع پرخدمت خلق کے جذبہ سے سرشار نمایاں خدمات انجام دینے والی نرسوں کو راشٹراپتی بھون میں تہنیت پیش کی جائیگی۔

اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی خدمت کیلئے بعض موقعوں پر رشتہ دار بھی دستیاب نہیں رہتے ایسے میں نرس ہی ان مریضوں کی مکمل  دیکھ بھال کرتی ہیں۔ عام طور پر علاج کے لئے کوئی بھی مریض ڈاکٹر سے رجوع ہوتا ہے لیکن ابتدائی طبی امداد اور علاج کے دوران اور بعد مریض کیلئے جو خدمات نرسیں انجام دیتی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

نرسوں کی خدمات کی ستائیش کے طورپر دنیا بھر میں آج کے دن یعنی 12 مارچ کو ہر سال نرس ڈے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔