پالیرو ضمنی انتخاب کے لئے تمام تیاریاں مکمل

کھمم کے ضلع کلکٹر دانا کشور نے بتایا کہ پالیرو ضمنی انتخاب کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ حلقہ میں 242 پولنگ مراکز قائم کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آزادانہ و شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی دستوں کی 6 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 16 مئی کو پالیرومیں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔