گورنرنرسمہن کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے جمعرات کو نئی دلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے وزیر اعظم سے عام موضوعات پر ہی بات کی ہے کوئی خاص موضوع پر بات نہیں کی گئی۔ گورنر نے کہا کہ دونوں ریاستی حکومتیں سوکھے کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ممکن قدم اٹھارہی ہیں۔ ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں ریاستوں میں ارکان اسمبلی کی جانب سے پارٹیوں کی تبدیلی کے معاملہ پر تبصرہ سے انکار کردیا۔ اس سے پہلے انھوں نے مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکرسے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ گورنر دلی کے دورہ پر ہیں۔