کمبھ میلے میں سادھووں کے درمیان فائرنگ 6 زخمی

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے اجین میں جمعرات کو سادھووں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں سادھو کی فائرنگ سے 6 سادھو زخمی ہوگئے۔

کمبھ میلے کے دوران اکھاڑے کے چناو میں سادھووں میں کسی با ت پر جھگڑا ہو گیا۔ جھگڑے میں ایک سادھو نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس کے بعد حالات بگڑ گئے اور سادھووں کے دو گروپس میں پیدا جھگڑے نے شدت اختیار کرلی نتیجہ میں 6 سادھو زخمی ہوگئے۔ ایک دوسرے پر تلواروں سے بھی حملہ کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس وقت وہاں قریب 400 سادھو موجود تھے۔

فائرنگ کے فوری بعد پولیس کی بھاری فورس وہاں تعینات کردی گئی۔ زخمیوں کے نام راہل پوری، راجیش پوری، بھولا پوری، سنتان پوری، ناگیندر پوری اورراگھو پوری بتائے گئے ہیں۔