ورنگل میں کمسن بیٹیوں کے ساتھ باپ کی اجتماعی خودکشی

تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کے ساتھ آگ لگا کر اجتماعی خودسوزی کرلی۔ معلوم ہوا ہے کہ اسٹیشن گھن پورمنڈل کے موضع پامونور کے رہنے والے 35 سالہ سرینواس نے جمعرات کو اپنی دونوں بیٹیوں 5 سالہ اکشیتا اور 7 سالہ رجگنا پر کیروسین ڈال دیا اور خود پر چھڑک کر آگ لگالی۔ آگ لگنے سے تینوں شدید جھلس گئے تھے اسپتال لے جانے پر ان تینوں کی موت ہوگئی۔ سرینواس کی بیوی نے پولیس کو بیان دیا کہ گھریلو جھگڑوں کے چلتے اس کے شوہر نے بیٹیوں کے ساتھ اجتماعی خودسوزی کرلی۔