راجیہ سبھا کی 57 نشستوں پر انتخابات کیلئے اعلامیہ جاری

الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کی 57 نشستوں پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔ 11 جون کو انتخابات ہوں گے۔اس مہینہ کی 24 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 31مئی تک پرچہ نامزدگی قبول کئے جائینگے۔ 21

جون کو جن ارکان کی معیاد ختم ہورہی ہے ان میں وینکیا نائیڈو، شردیادو، سریش پربھو،  شرد یادو، اننت شرما، کے سی تیاگی، رام جیٹھ ملانی، آسکر فرنانڈیز، امبیکا سونی، کے سی تیاگی ،مختارعباس نقوی اور دوسرے بھی شامل ہیں۔ تلنگانہ میں دو اور آندھراپردیش میں چار نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے  جی سدھارانی اور وی ہنمنت راؤ کے علاوہ آندھراپردیش کے نرملاسیتارامن، سوچنا چودھری، جے ڈی شیلم  جئے رام رمیش کے عہدے کی معیاد بھی21 جون کو ختم ہورہی ہیں۔