دنیا کےسب سے بڑے کارگو طیارہ کی حیدرآباد میں لینڈنگ

دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ جمعہ کی صبح حیدرآباد پہنچا۔ طیارے نے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ دنیا کا سب سے بڑاانٹانوو اے ایس 225 طیارہ پہلی مرتبہ حیدرآباد پہنچا۔ دیگرطیاروں کے مقابل یہ کافی پڑا ہے اور طیارہ کا نام گنیز بک میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کارگو طیارہ میں 6 ٹربو فیان انجن ہے۔ طیارہ نے ترکمانستان سے آسٹیلیا کے لئے اڑان بھری تھی اوراس نے حیدراباد میں توقف کیا۔ اس طیارہ کو پہلی مرتبہ ہندوستان میں اتارا گیا ہے۔ یہ طیارہ 1984 سے 1988 کے دوران تیا رکیا گیا ہے۔