جرائم و حادثات

محبوبنگرمیں لاری الٹ کرموٹرسائیکل پرگرپڑی شوہر بیوی ہلاک

تلنگانہ کے محبوبنگر ضلع میں ہوئے سڑک حادثہ میں شوہر بیوی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھوتپور کی سمت جانے والی لاری نے ڈی سی ایم ویان کو ٹکردے دی اور الٹ کر سڑک سے موٹر سائیکل پر گذرنے والے شوہر بیوی پر گر پڑی۔ جس کی وجہہ سے موٹر سائیکل پر سوار روی کمار اور اس کی بیوی شری لتا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کی وجہہ لاری کی تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔ حادثہ میں لاری میں سوار 40 بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button