ایجوکیشن

اوٹکور میں ایس آئی او کی جانب سے کریئر گایئڈنس پروگرم کا انعقاد

اوٹکور: 08 مئی (اردو لیکس) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا اوٹکور یونٹ کی جانب سے 7 مئی بروز اتوار کو مدرسہ فیض الھدا میں طلبہ وہ طالبات کی رہنمائی کیلئے کریئر گایئڈنس پروگرام رکھا گیا جس کو محمّد نصیر الدین MCA نارائن پیٹ نے بہت ہی اچھے انداز میں مخاطب کیا۔ موصوف نے اس پروگرام میں بہت ہی تفصیل کے ساتھ تعلیم کے الگ الگ میدانوں میں کس طرح تعلیم حاصل کریں کس میدان میں تعلیم حاصل کرنے کے کیا کیا فائدے ہیں، شارٹ کورسس کی تفصیلات پیش کیں۔ مزید سرکاری ملازمتوں کو کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے اس پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

دسویں جماعت کے بعد انٹر میڈیٹ اور ڈگری میں داخلہ لینے والے طلبہ کو مستقبل میں کن کن مقامات پر سرکاری ملازمت مل سکتی ہے بڑی تفصیل سے سمجھایا۔ تعلیم کی اہمیت کو ضروری قرار دیتے ہوے کہا کہ طلبہ وہ طالبات ہر حال میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھیں۔ تعلیمی میدان میں خوب آگے بڑھیں۔ لگن اور جستجو کے ساتھ علمی میدان میں اپنا ایک مقام پیدا کریں۔ پروگرام کا آغاز محمّد سمیر پاشا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا عبدالرشید نگری نے افتتاحی کلمات پیش کرتے کہا کہ جس قوم کو اللہ نے پہلا حکم یہی دیا تھا کہ ” پڑھو اپنے رب کا نام لے کر جس نے انسان کو پیدا جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی ‘ نبی ﷺ نے فرمایا ‘ علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔ آج وہ تعلیم کے میدان میں سب سے پیچھے رہ گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا ایک مقصد ہونا چاہیے کہ آپ کیا بنا چاہتے۔ بغیر مقصد کے آپ کوئی جدوجہد نہیں کر سکتے تعلیم کے ذریعے اپنے اندر اخلاق وکردار پیدا کرنا ہے۔

 

تعلیم کا حاصل اللہ تعالٰی کی رضا اس کے حکم پر عمل کرنا ہے جو تعلیم ہم نے حاصل کی اس کا مقصد صرف نوکری اور پیسے کمانا نہیں بلکہ انسانیت کے کام آنا ہے معاشرے کی اصلاح کرنی ہے۔ پروگرام میں طلبہ وہ طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی پروگرام کے بعد سوالات کا موقع دیا گیا جس میں بہت سے طلبہ نے سوالات کے ذریعہ سے اپنے ذہنوں میں موجود شکوک وہ شبہات کو دور کیا اور قیمتی معلومات حاصل کیں شہنشین پر امیر مقامی جماعت اسلامی جناب منصور علی صاحب مقامی صدر ایس آئ او عبدالقیوم کرنول حافظ محمد افتخار موجود تھے

سہیل احمد گنتہ نے پروگرام کی کاروائی چلائی اس موقع پر عبدالخالق صاحب كلوال منظور احمد گنتہ محمد حسین، عبدالوسیم ایس آئ او مقامی یونٹ کے ممبران محمّد فاروق مجیب حسین یونٹ سکریٹریناظم بنڈہ آدم عرفات توفیق کرنول سمیر پاشا وہ دیگر شریک تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button