اوم پوری فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی ووڈ اداکاراوم پوری فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھوپال میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دوڑنے کے منظرمیں اداکار گر کر زخمی ہوگئے۔
انھیں معمولی چوٹیں آئیں۔ اوم پوری کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا ڈاکٹرس نے انھیں دس دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔