ایمسیٹ امتحان لکھنے والے طلباء کے لئے خصوصی بسیں

تلنگانہ میں ایمسیٹ امتحان لکھنے والے طلباء کے لئے آرٹی سی کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو تلنگانہ میں ایمسیٹ امتحان ہونے والا ہے۔ آرٹی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تلنگانہ بھر میں ایک ہزار 538 خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔