کلیان لکشمی اسکیم میں بی سی بھی شامل – تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

xclusiveتلنگانہ کے بی سی بہبود کے  وزیر جوگو رامنا نے کہا کہ کلیان لکشمی اسکیم میں بی سی اور او بی سی طبقہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انھوں نے آج سکریٹریٹ میں کلیان لکشمی کی ویب سایٹ کا افتتاح کیا.انھوں نے کہا کہ یکم اپریل 2016 سے  اسکیم سے  بی سی اور او بی سی.بھی اہل ہیں اب تک ایس سی اور ایس ٹی ہی اس اسکیم میں شامل تھے جاریہ سال بی سی اور او بی سی کو بھی شامل کیا گیا.جوگو رامنا نے کہا کہ بجٹ میں کلیان لکشمی اسکیم کے لئے 300 کروڑ رکھے گئے ہیں اس رقم سے 58820 لڑکیوں کی  شادی پر 51 ہزار روپیے فی کس دئے جائیں گے.ایسےخاندان جو دیہی علاقہ میں رہتا ہے اس کی سالانہ آمدنی 1.50 لاکھ ہے درخواست داخل کرسکتے ہیں شہری علاقہ کے خاندان کی آمدنی 2 لاکھ رکھی گئی ہے لڑکی کی عمر شادی کے وقت 18 سال ہونی چاہیے.آن لائن درخواست کی سہولت ہے لڑکی کے نام پر رقم جمع ہوگی.درخواست کے ساتھ ای سیوا سنٹر سے جاری کردہ برتھ سرٹیفکٹ,انکم سرٹیفکٹ 6 ماہ کے اندر کا ہونا چاہے