تلنگانہ

80 کروڑافراد کوغریب رکھنے کا کھلے عام اعتراف۔ مودی کی فوڈ گیارنٹی اسکیم پر شجاعت علی کی تنقید

حیدرآباد۔ تلنگانہ کانگریس پارٹی کے ترجمان جناب شجاعت علی نے وزیراعظم مودی کی فوڈ گارنٹی اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 80 کروڑافراد کو مزید پانچ سال تک غریب رکھنے کا کھلے عام اعتراف ہے۔

 

انھوں نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا کہ جہاں مودی بھارت کو سات ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کی بات کرتے ہیں وہیں ان کا مقصد مفت خوراک کی فراہمی کے ذریعہ آبادی کے ایک بڑے حصہ کی غربت کو برقراررکھنا ہے۔

 

شجاعت علی نے امید ظاہر کی کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ملک کے رائے دہندے این ڈی اے کو سختی سے مسترد کر دیں گے اورانڈیا اتحاد شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button