اکھیلیش یادو نے کی چندرشیکھرراو کے نظریات کی حمایت

نئی دہلی 26 ڈسمبر (اردولیکس) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو کے نظریات کی حمایت کی اور کہا کہ ملک میں اس طرح کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ اکھیلیش یادو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مختلف پارٹیوں کویکجا کرنے کے لیے پچھلے کئی ماہ سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی جانب سے پہل کرنے پر کے سی آر کومبارک باد دی۔