نیشنل

کڑاکے کی ٹھنڈ میں گرم جوشی سے نئے سال کا استقبال

حیدرآباد ۔1 جنوری ( اردو لیکس) شدید سردی کے باوجود تلنگانہ اور اے پی میں نیے سال‌کا شاندار استقبال کیا گیا اور جوش و خروش کے‌ساتھ سال 2019 کا استقبال کیا گیا۔جیسے ہی گھڑی کی سوئی نے 12بجنے کا اشارہ کیا ، ہر عمر کے افراد نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد گرمجوشانہ انداز میں پیش کی ۔اس موقع پر کلبس، پبس اور دیگر مقامات پر کیک کاٹے گئے اور رقص وسرور کی محفلوں کا اہتمام کیاگیا۔نئے سال کی تقاریب اور پارٹیوں میں کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی حرکتوں ،منشیات کے استعمال اور خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ ، دست درازی اور دیگر واقعات کو روکنے کیلئے پولیس چوکس دیکھی گئی ۔ساتھ ہی نئے سال کے جشن کے موقع پر حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کو پکڑنے کیلئے بھی پولیس کی جانب سے صبح تک تلاشی مہم چلائی گیی ۔پھولوں کے ساتھ نئے سال کی مبارکباد دینے کی روایت بھی برقرار رہی کیونکہ کئی پھولوں کی دکانات پر لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا۔کئی افراد نے اپنے دوستوں کے ساتھ پینٹ ہوز س ،گھروں کی چھتوں اور دیگر مقامات پر جشن منایا اور بارہ بجتےہی پٹاخے چھوڑےگیے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button