انٹر نیشنل

مسجد نبوی میں دو لاکھ 70 ہزار زائرین کو گالف گاڑیوں کی سہولت

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین شریفین میں انتظامیہ زائرین کو سہولتیں بہم پہنچانے کوشان رہتا ہے۔ مسجد نبوی انتظامیہ کے ماتحت ٹرانسپورٹ سروس ادارے کے انچارج محمد التمیمی نے کہا ہے کہ ’رمضان کے دوران دو لاکھ 70 ہزار سے زیادہ زائرین کو مسجد نبوی کے ایک حصے سے دوسرے حصے آنے جانے کے لیے گالف گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں‘۔

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ ٹرانسپورٹ ادارہ رمضان کے دوران زائرین کو گالف گاڑیوں کے ذریعے آمد و رفت کی سہولت چوبیس گھنٹے فراہم کررہا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ’ادارے میں 60 سے زیادہ کنٹرولر ہیں جو مسجد نبوی میں معذوروں، بوڑھوں کو آمد ورفت کی سہولت کے انتظامات کرا رہے ہیں‘۔ محمد التمیمی کے مطابق’مسجد نبوی کے پرانے صحنوں اور نئے مغربی صحنوں کو 36 گالف گاڑیوں سے مربوط کیا گیا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button