نیشنل

شوہرکے ساتھ عمرہ کیلئے جانا چاہتی ہیں راکھی ساونت

ممبئی: ڈرامہ کوئین راکھی ساونت اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہیں۔ راکھی ساونت نے سات ماہ قبل اپنے بوائے فرینڈ کے لیے اسلام قبول کیا تھا۔ انہوں نے شادی کی اور پھر کورٹ میرج کی۔ جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ حال ہی میں راکھی نے ایک ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے محبت کی تلاش کے لیے اپنا مذہب چھوڑ دیا اور اب وہ اس رشتے کو زندہ رکھنے کے لیے عمرے پر جانا چاہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں راکھی کہہ رہی ہیں کہ ہنی مون پر جانے سے پہلے وہ اپنے شوہر عادل درانی کے ساتھ عمرے پر جانا چاہتی ہیں۔ راکھی ساونت کو بھی حال ہی میں حجاب پہنے دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button