نیشنل

سکم کے سیلاب میں بہہ جانے والے فوجیوں میں تلنگانہ کا ایک جوان بھی شامل

نظام آباد _ 5 اکتوبر ( اردولیکس) سکم کے سیلاب میں بہہ جانے والے فوجیوں میں ایک تلنگانہ کا فوجی بھی شامل ہے وادی لاچن میں تیستا دریا میں منگل کی  بارش کی وجہ سے سیلاب آیا تھا ۔ سیلاب میں 23 فوجی جوان بہہ گئے تھے جن میں تلنگانہ کا ایک جوان بھی شامل ہے۔ فوجی عہدیداروں اور ارکان خاندان نے بتایا کہ نظام آباد ضلع کے سلورا منڈل کے کمناپلی گاؤں کے نیراڈی گنگا پرساد فوج میں تھا اور لانسنائک  گنگا پرساد کی ٹیم کچھ دن پہلے مغربی بنگال کے ایک کیمپ سے ہندوستان-چین سرحد پر گئی تھی۔

 

یہ ٹیم دو دن قبل ریاست سکم کے ایک مقام پر اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد ٹھہری تھی۔ بتایا گیا کہ تیستا ندی اس جگہ کے قریب تھی جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے 23 فوجی اور فوجی افسران بہہ گئے۔ اگرچہ سرچ آپریشن کیا گیا تاہم لاپتہ افراد کا کوئی پتہ  نہیں چل سکا۔ گنگا پرساد فوج میں لانس نائک کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔

 

گنگا پرساد کے والد کاشی رام ایک وی آر او کے طور پر کام کرتے تھے اور فی الحال بودھن میونسپلٹی میں ملازم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ گنگا پرساد کی ماں اور ایک چھوٹا بھائی سائسودھاکر ہے ۔ 2015 میں شریشا سے شادی کرنے والے گنگا پرساد کی 3 اور 7 سال کے بچے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button