تلنگانہ

قدیر خان کی موت کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ انکوائری کروانے ریونت ریڈی کا مطالبہ

حیدرآباد _ 19 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی نے میدک کے قدیر خان کی پولیس کی مار پیٹ سے موت واقع ہونے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے

ٹیوٹر پر قدیر خان کا ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ قدیر خان کے اس آخری ویڈیو کو مرنے سے  پہلے کا بیان کے طور پر لیا جانا چاہئے جس میں انہوں نے کہا  کہ میدک پولیس نے انہیں 5 دن تک مارا پیٹا اور کس طرح اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کہ ” میں اس ظالمانہ فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ایس آئی ٹی انکوائری کے ساتھ قدیر خان کے خاندان کو 50 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا مطالبہ کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button