جرائم و حادثات

حیدرآباد کے مضافات میں بھیانک حادثہ 4 ہلاک

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ رنگاریڈی ضلع کے مہیشورم منڈل کے تملور گاؤں کے قریب سری سیلم روڈ پر ڈی سی ایم ویان کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں کار میں سوار راما سوامی، آئیدایا، کیشولو اورسرینو کی موت ہوگئی۔ مہلوکینکا تعلق ناگر کرنول ضلع کے ویلدنڈا منڈل کے پوٹے پلی گاؤں سےبتایا گیا ہے۔ مہیشورم پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ حادثہ آدھی رات کے قریب ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button